کراچی( اسٹاف رپورٹر) حلقہ این اے 240ضمنی الیکشن کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام لانڈھی،کورنگی میں ایک بڑی انتخابی ریلی کا انعقاد نکالی گئی۔ریلی کی قیادت ڈپٹی کنوینرز کنور نوید جمیل،وسیم اختر،اراکین رابطہ کمیٹی،حق پرست نامزد امید وار محمد ابو بکر،سی او سی کے اراکین،مرکزی شعبہ جات کے اراکین،حق پرست اراکین اسمبلی،سینیٹر خالدہ اطیب،ٹاؤن و یوسی کے ذمہ داران اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی ، ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا ئے،ریلی کے اختتام پر مرکزی الیکشن آفس لاندھی ٹاؤن پر ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف 2018کے الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی اور اس دھاندلی کے باوجود لانڈھی،کورنگی کے عوام نے ایم کیو ایم کو مایوس نہیں ہونے دیا اور بہادری کے ساتھ ایم کیو ایم کے نامزد امید وار کو اکثریت میں ووٹ ڈال کر جتوایا جو کہ قابل تحسین ہے۔لانڈھی کورنگی کے عوام نے آج کی کامیاب ریلی میں شرکت کر کے ہمیں اپنے جذبات سے آگاہ کردیا ہے 16جون کو باقی رسم بھی ادا ہوجائیگی اور ساتھ ہی کچھ نام نہاد لیڈران کی ضمانتیں بھی ضبط ہوجائینگی انشاء اللہ 16جون کو ایم کیو ایم ماضی کی تمام روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تمام ریکارڈ توڑے گی۔اس موقع پر حق پرست نامزد امید وار محمد ابو بکرنے کہاکہ لانڈھی کورنگی میں جب کڑا وقت چل رہا تھا اس وقت بھی یہاں کے عوام نے بھاری اکثریت میں ووٹ ڈال کر ایم کیو ایم کے حق پرست نمائندے کو کامیاب کروایا۔
کراچیفیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ بنیادوں پر...
کراچی ایران جنگ میں امریکی طاقت کی حدود، ٹرمپ کو ماضی کی جنگوں کے اسباق کا سامنا، عراق اور افغانستان جنگوں کے...
کراچی سرجانی ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے دوران مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس افسر کوزخمی کردیا اور موقع سے...
نئی دہلی بھارتی نجی خلائی کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے اپنے پہلے راکٹ وکرم-1 کو خلا میں بھیج دیا۔بھارتی...
کراچی ٹرمپ کا 2 لاکھ 78 ہزار غیر شہریوں کے ووٹر فہرستوں میں ہونے کا دعویٰ، ماہرین نےالزام مسترد کر دیا، امریکی...
کراچی روس پریوکرین کے شدید ڈرون حملوں میں 8افراد ہلاک ہوگئے ، توانائی بحران ، کریمیا میں ایندھن وبجلی فراہمی...
کراچی سندھ حکومت نے پریا کماری بازیابی کیس کی تحقیقات کے لیے چوتھی بار جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی...
کراچیجنوبی لبنان میں فوج کی ایک گاڑی پر مبینہ حملے میں ایک اہلکار ہلاک جب کہ ایک افسر اور ایک اہلکار زخمی...