سوڈان ، سعودی عرب 15ہزار بھیڑیں لے جانیوالابحری جہاز ڈوب گیا

13 جون ، 2022

خرطوم (اے ایف پی )سوڈان کی بحیرہ احمر کی بندرگاہ سوکین میں ہزاروں بھیڑوں سے بھرا ہوا ایک بحری جہاز ڈوب گیا تاہم عملہ زندہ بچ گیاغیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق مویشیوں کا یہ جہاز سوڈان سے سعودی عرب جانوروں کو برآمد کر رہا تھا سوڈانی بندرگاہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ بحری جہاز بدر ون اتوار کی صبح کے اوائل میں ڈوب گیا، اس میں 15ہزار 800 بھیڑیں سوار تھیں، جو اس کے بوجھ کی حد سے باہر تھیں جبکہ جہاز پر صرف 9ہزار بھیڑیں لے جانے کی گنجائش تھی ایک اور اہلکار نے بتایا کہ تمام عملے کو بچا لیا گیا تاہم انہوں نے حادثے کے اقتصادی اور ماحولیاتی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔