اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات حسان خاور نے کہا ہے کہ قوم مافیا کے خلاف عمران خان کے شانہ بشانہ ہے۔اداروں پر کیچڑ اچھالناشخصیات کو بلیک میل کرنا اور آڈیو‘ ویڈیوز کا گندا کھیل ”شریفوں“ کی روایت ہے، اداروں پر کیچڑ اچھالنا‘ شخصیات کوبلیک میل کرنا اور آڈیو‘ ویڈیوز کا گندا کھیل کھیلنا جاتی امرا کے ”شریفوں“ کی روایت ہے۔ سسلین مافیا شرافت‘ اخلاقیات اور آئین و قانون کی تمام حدود پامال کررہا ہے۔ ان کی تاریخ اداروں اور افسران پر خفیہ و اعلانیہ دبائو ڈالنے کی شرمناک مثالوں سے بھرپور ہے۔ عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسٹس قیوم کو شہباز شریف کی ٹیلی فون کال عوام کی یادداشتوں میں آج بھی گونجتی ہے۔ احتساب عدالت کے مرحوم جج ارشد ملک کی ویڈیوز کی داستان بھی قوم کے ذہن میں تازہ ہے۔ ”میڈیا مینجمنٹ“ کیلئے صحافیوں میں ”ٹوکریوں“ کی تقسیم کی کہانی بھی زبان زد عام ہے۔ لاہور میں پیشی کے موقع پر نیب پر مریم نواز کی قیادت میں حملہ بھی کچھ زیادہ پرانی بات نہیں۔ مقصود چپڑاسی کی موت اس مافیا کے کرتوت بے نقاب کررہی ہے جس کا یہ حصہ ہیں۔ حسان خاور نے کہا کہ ایف آئی پراسیکیوٹر سکندر ذوالقرنین کا بیان سسلین مافیا کے طرز سیاست کا نوحہ پڑھ رہا ہے۔ آزاد اور پیشہ ور صحافی مافیا کی یلغار کے ہدف بن رہے ہیں‘ سسلین مافیا کو بے نقاب عمران خان نے کیا‘ مقابلہ بھی وہی کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم مافیا کے خلاف عمران خان کے شانہ بشانہ ہے‘ حقیقی آزادی کی تحریک کو منزل تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔
مقبوضہ بیت المقدسمقبوضہ مغربی کنارے کے ایک گاؤں میں اسرائیلی آبادکاروں نے رات کی تاریکی میں ایک مسجد کو...
کراچی بھارت کتابوں سے بھی خوفزدہ، مقبوضہ کشمیر میں کتابوں کی چھان بین شروع، انڈیا نے "قابلِ اعتراض" مواد کے...
پشاورماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت سے مہاجر پرندوں اور آبی حیات کو شدید خطرہ ہے، ان کا کہنا...
کراچی انسپیکٹر جنرل جیل خانہ جات فدا حسین مستوئی نے سکھر جیل میں تعینات تین اہلکاروں کو معطل کر کے کراچی ہیڈ...
اسلام آبادوزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہن نورین نیازی کے حالیہ...
کیفروس کے کیف پر بیلسٹک میزائلوں سے شدید حملے،تفصیلات کے مطابق روس نے یوکرین کے ڈرون حملے کا جواب بیلسٹک...
میرپورخاص میرپورخاص میں نجی اسپتال میں پتے کے آپریشن کے بعد خاتون جاں بحق، ورثا کا ڈاکٹر کے خلاف احتجاج،...
کراچی حال ہی میں وجود میں آئی نئی فضائی کمپنی ساؤتھ ایئر نے 4 دن میں 24 پر پروازیں کرکے ملک کے پسماندہ شہروں...