قومی اسمبلی،42ویں اجلاس میں 13سیشن،وزیر اعظم 2بار شریک

13 جون ، 2022

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) 15 ویں قومی اسمبلی کے 42 ویں اجلاس میں 13 سیشن ہوئے، اجلاس 9 سے 27مئی تک جاری رہا، اجلاس 29 گھنٹے 51 منٹ تک ہوا،اوسط وقت فی نشست 2 گھنٹے اور 17 منٹ تھا۔ نشست شروع کرنے میں اوسط تاخیر فی نشست 50 منٹ ریکارڈ کی گئی، 13 نشستوں میں اوسطاً 24 فیصد یجنڈا نمٹایا گیا،آخری نشست میں، ایوان 28 آئٹمز میں سے صرف 1 ایجنڈا آئٹم لے سکا اور صرف 36 منٹ بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا، پلڈاٹ کے مشاہدے کے مطابق 13 اجلاسوں میں سے 5 (38.46%) میں کورم کی نشاندہی کی گئی اور 3 (23.08%) اجلاس کورم کی کمی کے باعث ملتوی کر دیا گیا حالانکہ سیشن میں اوسطاً 114 (33.33%) ایم این ایز نے حاضری دی۔ . ایوان کو کورم پورا کرنے کے لیے کل ارکان کا25فیصد یعنی 86کی حاضری ضروری ہے۔ پورے اجلاس میں 5بار کورم کی نشاندہی کی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے صرف 2اجلاسوں میں شرکت کی جبکہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے 23مئی کو ہونے والی 5 میں سے 3نشستوں میں شرکت کی، 42ویں سیشن کے دوران 114 یا 33.33٪ ایم این ایز نے اپنی حاضری کو نشان زد کیا۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا 42ویں سیشن کے دوران 1گھنٹہ 34منٹ کے ریکارڈ شدہ ٹاک ٹائم کےساتھ سب سے زیادہ بلند آہنگ ایم این اے تھیں۔ مولانا عبدالاکبر چترالی نے 1گھنٹہ 5منٹ تک بات کی، نور عالم خان نے 39منٹ تک بات کی۔ غوث بخش مہر نے 35منٹ اور محسن نواز رانجھا نے 26منٹ تک بات کی۔