نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ کے پولیس افسر نے کہا ہے کہ 30 فوجیوں پر چھ قبائلی مزدوروں کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال سرحدی ریاست میں جاری شورش کے خلاف ہونے والے فوجی آپریشن کے دوران مزدوروں کو شدت پسند سمجھتے ہوئے گولیاں مار کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔سرحد پر تعینات فوجی اہلکاروں کو غلط فہمی ہوئی کہ مزدوروں کا گروہ دراصل شدت پسند ہیں جو میانمار سےبھارت میں داخل ہو رہے ہیں جس کے بعد ان پر فائر کھول دیا گیا۔ ناگالینڈ کے پولیس سربراہ ٹی جے لانگ کمیر نے صحافیوں کو بتایا کہ تحقیقات سے ظاہر ہوا ہے کہ آپریشن ٹیم نے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے اور فوجی افسران نے غیر متناسب فائرنگ کی۔
کراچی ترکیہ کے ادارے آئی ایچ ایچ کے ریسکیو ٹرینرز کے ذریعہ سندھ بوائے اسکاؤٹس کے تربیت حاصل کرنے والے 6...
اسلام آ باد عمران کیساتھ جو ہورہا وہ مکافات عمل ہے، رانا تنویر کے ریمارکس پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ ، پی ٹی...
کراچیاسلام آباد اور گرد و نواح میں شدید موسمی خرابی کے باعث 2 پروازیں سیالکوٹ اور فیصل آبادی اتاری گئیں۔...
کراچی صدر ٹرمپ کے ایران معاہدے پر تنقید، اوباما ڈیل سے کمزور ہونے کے دعوے، ناقدین کا کہنا ہے ڈیل میں ایران کو...
کراچی اسرائیلی وزیر کا ترکیہ، قطر اور پاکستان پر نیا اتحادبنانے کا الزام ۔ امیہائی چکلی کاکہنا تھا امریکہ...
کراچی انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے سرکلر جاری کیا ہے کہ 8سے 10 محرم تک سینٹرل پولیس آفس میں...
کراچی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل سائنسز کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں...
مقبوضہ بیت المقدسمقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں نے دو مساجد کو نذرِ آتش کردیا۔دو دیہات کی...