اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ ہمارا بجٹ پی ٹی آئی سے بہتر ہے، بجٹ میں معاشی طور پر کمزورطبقات کوسبسڈی دی گئی ہے۔ جبکہ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شوکت ترین نے اعتراف کر لیا کہ عمران حکومت نے 4 سال میں 20 ہزار ارب قرض لیا، قیراط، خیرات اور کرپشن ثمرات کا اعتراف بھی جلد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ پچھلے حکومت کے مقابلے میں یہ بجٹ کئی طرح کی نمایاں بہتری دکھا رہا ہے، نوجوانوں کو تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم کئے گئے ہیں جن میں بلوچستان کو خاص طور پراہمیت دی گئی ہے، معاشی طور پر کمزورطبقات کو سبسڈی دی گئی ہے۔ سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ امیروں کے غیرپیداواری اثاثوں پر ٹیکس لگادیاگیا ہے۔ ادھروفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعتراف کر ہی لیا کہ عمران صاحب نے 4سال میں20ہزار ارب روپے کا قرض لیا۔ یہ قرض تاریخ پاکستان میں لیے گئے مجموعی قرض کا 76فیصد ہے۔
کراچی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حادثات میں 9افراد کے جاں بحق ہونے سے متعلق ٹریفک پولیس نے حادثات کی وجوہات سے...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانےکا فیصلہ کرلیا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے...
کرک کرک میں بہادر خیل کی پولیس چوکی پر شرپسندوں نے حملہ کیا جس میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ ڈی پی...
کراچی ملیر میں ڈمپر کی ٹکر سے باپ بیٹا جاں بحق اور ماں زخمی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ملیر سعود آباد میں نجی...
اسلام آباد حکومت پاکستان کی دعوت پر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی...
اسلام آباد پاکستان قطر کے ساتھ اپنے مائع قدرتی گیس سپلائی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کرے گا جیساکہ موجودہ...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے صاحبزادے پرنس رحیم آغا خان سے...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے وزیر اور سیکرٹری کی اجلاس میں عدم موجودگی پر شدید...