ناروے اسرائیلی بستیوں کی مصنوعات پر لیبل لگائے گا

13 جون ، 2022

اوسلو (اے ایف پی) ناروے اسرائیلی بستیوں کی مصنوعات پر لیبل لگائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے ناروے کے اسرائیلی بستیوں کی مصنوعات کو ان کے مقام کے ساتھ لیبل کرنے کے فیصلے کی مذمت کردی۔ اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ یہ پوزیشن اسرائیل اور ناروے کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ناروے کی مطابقت کو بری طرح متاثر کرے گی۔ وزارت اسرائیل فلسطین تنازعہ میں ثالث کے طور پر ناروے کے دیرینہ کردار کا حوالہ دے رہی تھی۔ ناروے کی سوشل ڈیموکریٹ حکومت نے جمعے کو اپنی نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقوں سے آنے والی مصنوعات کو اسرائیلی قرار دینا کافی نہیں ہے۔