پنجاب کابجٹ اویس لغاری پیش کرینگے،ملک محمداحمدخان کوقانون اور پارلیمانی امورکی ذمہ داریاں تفویض

13 جون ، 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) اویس لغاری اتحادی حکومت کی جانب سےآج پنجاب اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا وزیر خزانہ کی عدم موجودگی کے باعث اویس لغاری اسمبلی میں محکمہ خزانہ سے متعلقہ امور سرانجام دیں گے۔ علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن کے دوران قانون اور پارلیمانی امور کی انجام دہی کیلئے صوبائی وزیر ملک محمد احمد خان کو ذمہ داریاں تفویض کرنےکانوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔