کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“ کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے اپنے تجزیہ میں کہا ہے کہ بجٹ کی تیاری میں معاشی ٹیم کی غلطیاں آئی ایم ایف پروگرام میں رکاوٹ بن سکتی ہیں، حکومت کے کئی اقدامات وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے معاشی مشکلات سے نمٹنے کے برعکس نظر آتے ہیں، پروگرام میں میزبان شہزاد اقبال سے سینئر صحافی شہباز رانا اور مہتاب حیدر نے بھی گفتگو کی، میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک کے معاشی مستقبل کا سارا دار و مدار آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے منسلک ہے۔ جبکہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کا امکان اس بات سے منسلکہے کہ وفاقی حکومت بجٹ میں آئی ایم ایف کی شرائط پر کیا سخت فیصلے کرتی ہے۔ اسی لئے اگلے سال کا وفاقی بجٹ ملک کے معاشی مستقبل کیلئے انتہائی اہم ہے کیونکہ اس بجٹ کی بنیاد پر ہی آئی ایم ایف اپنا پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کرے گا۔ مگر اس بجٹ کی تیاری میں حکومتی معاشی ٹیم کی جانب سے متعدد غلطیاں سامنے آئی ہیں جو آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں مزید رکاوٹوں کا باعث بن سکتی ہیں۔ وزیراعظم اور وزیر خزانہ ویسے تو معاشی مشکلات سے نمٹنے کیلئے مالی استحکام اور بیلٹ ٹائٹنگ کے دعوے کررہے ہیں مگر حکومت کے کئی اقدامات ان دعوؤں کے برعکس نظر آتے ہیں۔ میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ پچھلے 37 سالوں میں چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کااتحاد مثالی رہا ہے۔ لیکن اب چوہدری خاندان کی سیاست میں اس وقت اختلافات واضح نظر آرہے ہیں اور اس اختلافات کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان کا ساتھ دیا جائے یا نہ دیا جائے۔
کراچیایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایف...
کراچی موچکو تفتیشی پولیس نے تین دن قبل ہونے والے خاتون کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق...
کراچی بن قاسم میں گھر کے اندر سلنڈر پھٹنے سے باپ اور 4بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔واقعہ بن قاسم تھانے کی حدود اسٹیل...
کراچی نارتھ کراچی سیکٹر 8 سر سید ٹاؤن میں کار میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گھر کے...
پشاورپشاور کے علاقے ورسک روڈ پرمعروف خاتون ٹک ٹاکر پراسرارطور پر جاں بحق ہوگئی ہے جسکی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ...
خضدار خضدار کے علاقہ شہزاد سٹی سے خاتون کی مبینہ اغواء کے واقعہ کے خلاف ورثاء کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر...
واشنگٹن امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی حکومت کے انسانی ہمدردی کے ادارے...
میران شاہشمالی وزیرستان میں کارروائی، برقع پہن کر فرار ہونیوالے 3 خوارج ہلاک،سکیورٹی فورسز نے شمالی...