شمالی وزیرستان ،دہشتگردوں کی فائرنگ ، پاک فوج کا سپاہی شہید

13 جون ، 2022

راولپنڈی /شمالی وزیرستان (این این آئی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہو گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردوں کا مکمل صفایا کرنے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں اور پاک فوج کے دستوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کیا اور مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا تاہم آئی ایس پی آر نے کہا کہ سپاہی شاہزیب امتیاز نے بہادری سے لڑنے کے بعد جام شہادت نوش کیا، ان کی عمر 25سال تھی اور وہ کوٹلی ستیاں کے رہائشی تھے۔بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردوں کا مکمل صفایا کرنے کیلئے علاقے میں کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔