اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں مسلسل کمی رپورٹ ہو رہی ہے،موسم گرما میں بھی انصاف کی فراہمی کیلئے کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گزشتہ چار ماہ کے دوران ایک ہزار 182زیر التوا مقدمات میں کمی آئی ہے۔ اتوار کے روز جاری تفصیلات میں ترجمان سپریم کورٹ نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے 183نئے مقدمات کا اندراج ہوا، جبکہ 568مقدمات نمٹائے گئے، گزشتہ چار ماہ کے دوران ایک ہزار 182زیر التوا مقدمات میں کمی آئی ہے، سپریم کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات میں بھی انصاف کی فراہمی کیلئے کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ تعطیلات کے پہلے ہفتے میں 3بینچز پرنسپل سیٹ پر کام کریں گے جبکہ ایک بینچ کراچی رجسٹری کے لیے تشکیل دیا گیا ہے، 13اور 14جون کے لیے 2لارجر بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق رواں سال موسم گرما کی تعطیلات میں اسی روٹین پر عمل کیا جائے گا۔
کراچیایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایف...
کراچی موچکو تفتیشی پولیس نے تین دن قبل ہونے والے خاتون کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق...
کراچی بن قاسم میں گھر کے اندر سلنڈر پھٹنے سے باپ اور 4بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔واقعہ بن قاسم تھانے کی حدود اسٹیل...
کراچی نارتھ کراچی سیکٹر 8 سر سید ٹاؤن میں کار میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گھر کے...
پشاورپشاور کے علاقے ورسک روڈ پرمعروف خاتون ٹک ٹاکر پراسرارطور پر جاں بحق ہوگئی ہے جسکی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ...
خضدار خضدار کے علاقہ شہزاد سٹی سے خاتون کی مبینہ اغواء کے واقعہ کے خلاف ورثاء کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر...
واشنگٹن امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی حکومت کے انسانی ہمدردی کے ادارے...
میران شاہشمالی وزیرستان میں کارروائی، برقع پہن کر فرار ہونیوالے 3 خوارج ہلاک،سکیورٹی فورسز نے شمالی...