اسلام آباد (مہتاب حیدر)چار روزہ فیٹف اجلاس اس ہفتے جرمنی میں ہوگا، حکام پاکستان کے گرے لسٹ سے اخراج کیلئے کافی پر امید ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کا اجلاس اس ہفتے 14سے17جون 2022ک برلن (جرمنی) میں ہوگا جہاں گرے لسٹ سے اخراج یا موجودہ حیثیت کے ساتھ چند ماہ کی مزید مدت میں توسیع کے حوالے سے پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ہو گا۔ تاہم پاکستانی حکام کافی پر امید ہیں اور وہ اس مکمل اجلاس سے مثبت نتائج کی توقع کر رہے ہیں۔ اعلیٰ پاکستانی عہدیداروں نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہمیں ابھی کیلئے اچھی امید ہے، ہمیں یقین ہے کہ ہماری پیشرفت کافی ہے اور مختلف ارکان نے اسے سراہا ہے۔ تاہم اصل فیصلہ اجلاس میں کیا جائے گا جہاں کئی ممالک ہماری پیش رفت پر رائے دیں گے۔ جب عہدیدار سے استفسار کیا گیا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے پہلے کیا فیٹف ملک کی کارکردگی جانچنے کے لیے اپنی ٹیم آن سائٹ انسپکشن کے لیے بھیجے گا تو عہدیدار نے جواب دیا کہ ہاں اگر ملک تمام پوائنٹس کو کلیئر کر دیتا ہے تو وہاں کا آن سائٹ وزٹ ہوگا اور پھر گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔
کراچیایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایف...
کراچی موچکو تفتیشی پولیس نے تین دن قبل ہونے والے خاتون کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق...
کراچی بن قاسم میں گھر کے اندر سلنڈر پھٹنے سے باپ اور 4بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔واقعہ بن قاسم تھانے کی حدود اسٹیل...
کراچی نارتھ کراچی سیکٹر 8 سر سید ٹاؤن میں کار میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گھر کے...
پشاورپشاور کے علاقے ورسک روڈ پرمعروف خاتون ٹک ٹاکر پراسرارطور پر جاں بحق ہوگئی ہے جسکی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ...
خضدار خضدار کے علاقہ شہزاد سٹی سے خاتون کی مبینہ اغواء کے واقعہ کے خلاف ورثاء کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر...
واشنگٹن امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی حکومت کے انسانی ہمدردی کے ادارے...
میران شاہشمالی وزیرستان میں کارروائی، برقع پہن کر فرار ہونیوالے 3 خوارج ہلاک،سکیورٹی فورسز نے شمالی...