شوکت عزیز صدیقی برطرفی کیس کی سماعت آج ہوگی

13 جون ، 2022

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا پانچ رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم خان میانخیل اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔