دنیا کو جنگوں سے زیادہ موسمیاتی تبدیلی سے خطرہ ہے، وزیر دفاع سنگاپور

13 جون ، 2022

سنگا پور(اے ایف پی) سنگا پورکے وزیر دفاع نے ایک سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ دنیا کو سیکیورٹی خدشات سے زیادہ موسم کی تبدیلی سے خطرہ ہے۔ سیکیورٹی کانفرنس میں دنیا بھر کے وزرائے دفاع شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس میں واشنگٹن اور پیجنگ کے درمیان ہونے والے تناؤ اور روس کے یوکرین پر حملے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔کانفرنس میں دنیا بھر میں سیکیورٹی خدشات پر بھی بات ہوئی مگر سب سے زیادہ زور موسمیاتی تبدیلی پر کیا گیا۔دنیا بھر سے اکٹھا ہونے والے شرکا کا کہنا تھا کہ مشینز، گنز، جنگی جہازاور بحری بیڑے سے بنی نو انسان کو اتنا خطرہ نہیں جتنا جتنا موسمیاتی تبدیلی سے ہے۔