کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ روس سے تیل لینے کی کہانی جھوٹی ہے، حماد اظہر کے خط کا کوئی جواب نہیں دیا گیا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میٹنگ میں کہا گیا کوئی سازش نہیں ہوئی، اداروں کیخلاف مہم پر قانون اور آئین کے مطابق ایکشن ہوگا،پروگرام ”جرگہ“کے آغاز میں سلیم صافی نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں پچھلے د و مہینے سوچتا رہاکہ پاکستان کی معیشت کو سدھارنا مشکل کام ہے یا کہ میڈم مریم اورنگزیب کوانٹرویو پر آمادہ کرنا مشکل کام ہے ۔بہرحال میرے لئے تو یہ کام مشکل بن گیا تھاکیوں کہ پہلے بھی وہ گریز کرتی رہیں ٹی وی انٹرویو دینے کے لئے ۔ پھر جب سے حکومت پاکستان کی ترجمان بنی ہیں وزیر اطلاعات بنی ہیں اس کے بعد تو لگتا ہے کہ انہوں نے ایسی قسم کھا رکھی تھی کہ نہ جانے اور انٹرویو نہ دینے کی جس طرح کے عمران خان نے سازشی تھیوریز گڑھنے کی قسم کھا رکھی ہے۔بہرحال اللہ نے مہربانی کی میں تو بڑی منتوں کے بعد کامیاب ہوا ان کو انٹرویو کے لئے لانے پہ ۔ اب دعا ہے کہ ان کی حکومت بھی معیشت کوکنٹرول کرنے پر آمادہ کرسکے ۔ میں توقع کرتا ہوں کہ یہ جو ان کی عادت ہے اس کو بدلیں گی نہ صرف ہمارے پروگرام کورونق بخشے گی بلکہ باقی جو پروگرام ہیں اور باقی ٹی وی چینل ہیں وہاں پرجانے کی زحمت گوارہ کریں گی،مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ کا اس وقت سوشل میڈیا پر ایک فوکس ہے کیوں کہ سوشل میڈیا صرف ٹوئٹر نہیں ہے بلکہ مختلف پلیٹ فارم کا مجموعہ ہے ڈیجیٹل میڈیا جس کو کہتے ہیں۔ہم میں اور اُن میں بڑا فرق ہے اگر آپ اداروں کے خلاف ایک سوچی سمجھی منظم مہم چلائیں گے جو نہ آئین اجازت دیتا ہے نہ پیمرا کا قانون اجازت دیتا ہے۔ہمیں تنقید کا کوئی خوف نہیں ہے آپ جتنا مرضی تنقید کریں ہم اس کو اصلاح کے لئے استعمال کریں گے۔لیکن جب آپ اداروں پرچاہے وہ افواج پاکستان ہوچاہے وہ عدلیہ ہوچاہے وہ ایسے ادارے ہوں حساس ادارے ہوں جن پر آپ بطور ادارہ آرگنائزڈ طریقے سے مہم چلائیں گے تو پھر قانون اور آئین کے مطابق ایکشن ہوگا۔آپ مجھے کوئی ایسی چیز بتائیں کہ کسی ادارے کے اوپرکبھی بھی ہماری قیادت نے یا ہم میں سے کسی نے ادارے کے خلاف کوئی منظم مہم چلائی ہو۔ لیکن جو آپ کا آئینی رول ہے حدود ہے اس سے باہر نکلیں گے توادارے کے اندر ایسے لوگ ادارے کو بھی خراب کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ادارے کے خلاف آپ کوئی ایک منظم مہم ثابت کردیں سوشل میڈیا اور ہماری تقاریر کا ریکارڈ ہے آپ نکال لیں۔ لیکن جب سے عمران خان عدم اعتماد کے ذریعے گئے ہیں تو اس کے بعد جس گاؤں میں میں نہ ہوں اس گاؤں کو آگ لگا دو۔ جس کرسی پر میں نہ اس کرسی اس ملک کو خدانخواستہ تین حصوں میں تقسیم کردو۔ بیرون ملک سازش کا ایک بیانیہ لے کر آئے اس کے بعد جب وہ اپنی موت مرنے والا ہے خود تو میری جان کو خطر ہ ہے وہ والا بیانیہ لے کر آگئے۔پھر اب کہ ملک تین حصوں میں تقسیم ہوجائے گاایٹمی قوت چھن جائے گی پتہ نہیں کس قسم کے دماغی اثر کے اندر گفتگو کرتے ہیں یہ ہم نے نہ کیا ہے اور نہ ہم کبھی کریں گے۔ذرا یہ بتا دیں کہ جو پچھلی حکومت تھی اس نے کتنے مشیر ، کتنے وزیر اور کتنے کرائے کے ترجمان امریکا اوردوسرے ممالک سے آئے تھے تو امپورٹڈ کا پتہ چل جائے گا۔آپ چار سال کر کیا رہے تھے کہ بیرون ملک سازش ہوگی معیشت ، خارجہ پالیسی آپ نے تباہ کردی کشمیر فروشی آپ نے کردی ۔ ملک کا کوئی طبقہ ایسا نہیں جو بھیک مانگنے کے لئے مجبور نہ ہو ۔ حکومت جاری رکھنے کا فیصلہ ایک جماعت کا فیصلہ نہیں تھا یہ اتحادی جماعتوں کا فیصلہ تھایہ عوام کی آواز تھی۔یہ عدم اعتماد اگر خدانخواستہ نہ ہوتا تو ملک ایسے کھائی میں گرنے والا تھا۔ شوکت ترین پہلے بحث کرتے رہے کہ قرضہ نہیں لیا اب کہہ رہے ہیں کہ 80 نہیں 76 لیا ہے ۔نیب پر میرا تجزیہ لیں تو نیب ادارے کو ختم ہوجانا چاہئے صرف ختم نہیں ہونا چاہئے جو رونگ ڈوئنگ ہیں نیب کی وہ ساری ڈاکیومنٹ ہونی چاہئیں۔ تمام اتحادی جماعتوں نے یہ کہا کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب بنیں تو یہ فیصلہ نواز شریف اور شہباز شریف کا نہیں ہے۔ق لیگ کا اپنا آپس کا معاملہ ہے ان میں آپس میں تقسیم ہے چوہدری پرویز الٰہی کا بطور اسپیکر قبولیت کا فیصلہ اتحادیوں نے کرنا ہے۔کیا اظہار رائے پولیس والوں کو گولی مار کر شہید کرنا ہے کیا جمہوری رائے اظہار وہ پولیس والوں کے سر پھاڑ کر کرنا ہے ۔ اسلحے کے ساتھ خونی مارچ کا اعلان کرنا ہے خود کش حملے کی دھمکی دے کرلانگ مارچ کا اعلان کرنا ہے۔ہمیں بطور قوم یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کیا یہ اظہار رائے ہے چار سال ہم نے پی ڈی ایم کے جلسے کئے اور لانگ مارچ کئے ایک گملا ٹوٹا یا ایک بیان میں ملک کو تین حصوں میں تقیسم کرناخود کش حملہ کرنا یا اسلحہ ہم سے برآمد ہوا ہو۔خیبرپختونخوا کی پولیس کو استعمال کرکے پنجاب اور وفاق کی پولیس سے اٹک پل پر لڑادواس کو ساتھ لے کر آؤ اور کہو کہ وفاق پر حملہ آور ہونا ہے۔جب جب ایسا اعلان ہوگاجس سے ملک کی سا لمیت کو خطرہ ہوگاعوام ، شہریوں کو خطرہ ہوگااور ایسا مائنڈسیٹ ہوگا جو حملہ آور کرنے کی کوشش کرے گا قانون اس کا فیصلہ کرے گا۔
اسلام آباد پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کے دورہ بنگلہ دیش کا نیا شیڈول تیار...
پشاور خیبر پختونخوا کے علاقے کوہستان میں 40ارب روپے کی مالی بدعنوانی کے اسکینڈل میں بڑی اور سنسنی خیز پیش رفت...
اسلام آباد پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کے نصف درجن سینئر افسران کی تقرریاں و تبادلے ،محمد اعجاز الحق جو...
اسلام آباد معاشرے کے مختلف طبقات، جن میں سیاستدان، ماہرین تعلیم، بیوروکریٹس اور سول سوسائٹی کے نمائندگان...
دبئی ٹرمپ کا شاہی استقبال، جامنی ٹائی اور جامنی کارپٹ ،خاتون اول میلانیا کی غیرموجودگی ،ریڈ کارپٹ دنیا بھر...
اسلام آباد چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن نمبر...
لاہور پنجاب حکومت نے دہشت گردی یا جنگ کی صورت میں شہید ہونے والے شہریوں کے جان و مال کے نقصان مالی پیکیج...
اسلام آباد بنگلہ دیش نے معزول وزیراعظم حسینہ واجد اور ان کی پارٹی عوامی لیگ پر حکومت کی عائد کردہ پابندی پر...