نئی افغان ویزاپالیسی افغانوں امداد کی ہماری کاوشوں کا حصہ ، شہباز شریف

13 جون ، 2022

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی نئی افغان ویزا پالیسی ضرورت کے وقت اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کی امداد کی ہماری کاوشوں کا ایک حصہ ہے، اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ٹرانزٹ ویزا کی منظوری سے افغانیوں کو آگے کے سفر کیلئے کاغذی کارروائی مکمل کرنے میں مدد ملے گی،وزیر اعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ انہیں بھی افغانستان کے لوگوں کی مدد کرنی چاہئے۔