سینٹ و قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس آج ہونگے

13 جون ، 2022

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) سینٹ و قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد (آج) پیر کی سہ پہر دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہونگے، سینٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سہ پہر 4بجے شروع ہو گا ، اجلاس کیلئے 9نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ،جس میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ بجٹ پر بحث شامل ہے تاہم سنیٹر ڈاکٹر سکندر میندھروکے انتقال کے باعث حسب روایت مرحوم سنیٹر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد آج کا اجلاس بغیر کارروائی کے موخر ہونے کی توقع ہے ، ایوان زیریں کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت سہ پہر 4بجے شروع ہو گا ، جس میں بجٹ سمیت دیگر امور پر بحث ہو گی۔