اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے جون کے آخری ہفتے میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی پر فوری اقدامات کی ہدایات جاری کردیں اور کہا کہ نشیبی علاقوں، زیادہ بارشوں والے علاقوں میں ابھی سے انتظامات یقینی بنائے جائیں ۔ اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو صوبوں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاکہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش بندی کی جائے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ نشیبی علاقوں، زیادہ بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں ابھی سے انتظامات یقینی بنائے جائیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پیشگی حفاظتی انتظامات، امدادی سازوسامان کی دستیابی کے لئے بروقت اقدامات کئے جائیں ۔وزیراعظم نے وفاق اور صوبوں کے اشتراک عمل سے جامع حکمت تیار کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے زرعی علاقوں میں فصلوں، مویشیوں کی حفاظت اور نقصانات سے بچنے کی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے مکینوں کو بروقت خبردار کیاجائے، محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ نقاصی آب ، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے، سپرے کے انتظامات کئے جائیں
کراچیامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرملکی سرکاری اہلکاروں کو رشوت دینے سے روکنے والے قانون کو معطل کردیا۔صدر...
کراچی امریکہ، ملائشیا، مورطانیہ سمیت 9 ملکوں سے ایک دن میں مزید 47 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں...
کراچی ممتاز دانشور ، کئی کتابوں کے مصنف اور موٹیویشنل اسپیکر سیدقاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ ریاست کو واضح کرنا...
سلام آباد صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کئے...
ریاض سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ سے...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد اآج بروز پیر شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد...
اسلام آباد وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں لیویز پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے...
اسلام آباد متعلقہ حکام نجی بجلی مارکیٹ سی ٹی بی سی ایم کے نظام کو کامیاب بنانے کے لیے وہیلنگ چارجز کو کم...