قومی وطن پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت سے معذرت کر لی

13 جون ، 2022

پشاور( نمائندہ خصوصی)باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکمران اتحاد میں شامل قومی وطن پارٹی کے قائد و سینئر سیاستدان آفتاب احمد خان شیرپائو کی طرف سے حکمران اتحاد کی قیادت کی طرف سے اہم سیاسی فیصلوں کے بارے میں حکمران اتحاد میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہ لینے کے بارے میں تحفظات کے بعد وزیراعظم میاں شہباز شریف کی طرف سے آفتاب احمد خان شیرپائو سے ملاقات کے دوران وفاق میں قومی وطن پارٹی کو حکومت میں عہدہ دینے کی پیشکش کی گئی تاہم آفتاب احمد خان شیرپائو کی طرف سے حکومت میں شامل ہونے کے لئے معذرت کرتے ہوئے کہا گیا کہ قومی وطن پارٹی کی طرف سے ملک کو مزید تباہی سے بچانے اٹھارہویں ترمیم کے تحفظ اور صوبوں کو بااختیار بنانے کے لئے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا گیا۔ پی ڈی ایم کے اقتدار میں آنے پر صوبوں سے ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔