گن وائلنس کے خلاف امریکہ بھر میں مظاہرہ ہزاروں افراد کی شرکت

13 جون ، 2022

واشنگٹن(جنگ نیوز )امریکا بھر میں اتوار کو گن وائلنس کیخلاف سیکڑوں ریلیاں نکالی گئیں ، جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ، مظاہرین نے اراکین پارلیمنٹ سے گن وائلنس روکنے کیلئے قانون سازی کا مطالبہ کیا ، تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت اور دیگر شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے ، دارالحکومت میں نیشنل مال کے قریب 40 ہزار افراد جمع ہوئے اور گن وائلنس روکنے کا مطالبہ کیا، احتجاج میں بڑی تعدا د میں چھوٹے بچوں نے بھی شرکت کی، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر گن وائلنس روکنے کے نعرے درج تھے۔