صدربائیڈن نےسعودی عرب سےتعلقات بہترکرنیکافیصلہ کیا،بلنکن

13 جون ، 2022

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نےکہاہےکہ صدربائیڈن نےسعودی عرب سےتعلقات بہترکرنیکافیصلہ کیاہے، ایک بہت ہی اہم رشتہ اور شراکت داری امریکا کو سعودی عرب کے ساتھ جوڑتی ہے۔ اس شراکت داری میں دونوں ملکوں کا انتہا پسندی، دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنا اور ایران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے بحران کے حل کے لیے مملکت کے ساتھ تعلقات بھی بہت اہم ہیں، جو بائیڈن کی انتظامیہ نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر فیصلہ کیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات کو بہتر طریقے سے حاصل کیا جا سکے۔انہوں نے یمن اب ایک حقیقی مگر قدرے نازک مسئلہ ہے۔ یمن میں دیر پا امن قائم کرنے کا ایک موقع موجود ہے۔