اسرائیلی فوج سے جھڑپیںمتعدد فلسطینی شہری زخمی

13 جون ، 2022

قلقیلیہ (جنگ نیوز)اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی ریلی پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوں کی 18 سال سے بند سڑک کھولنے کے لیے ہونے والے احتجاج کے دوران ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے ان پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ کفر قدوم میں مسجد عمر بن خطاب سے فلسطینیوں نے ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا ۔ فلسطینیوں نے ٹائر جلا کر سڑک بند کردی۔