دمشق (آئی این پی ) شام میں ایک ٹرک کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شام کے جنوبی شہر دارا میں پیش آیا جب ایک پِک اپ ٹرک زمین میں چھپائی گئی بارودی سرنگ کے اوپر سے گزرتے ہوئے دھماکے سے تباہ ہو گیا۔ شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکے میں مرنے اور زخمی ہونے والے افراد میں زیادہ تر مزدور ہیں جو گندم کی فصل کاٹ کر واپس جا رہے تھے۔ بارودی سرنگ کے اس دھماکے سے مرنے والوں میں پانچ بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں۔ 34 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس تنظیم کے مطابق رواں برس شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 124 ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ شام میں ایک دہائی سے جاری خانہ جنگی کے دوران شرپسندوں نے سڑکوں کے کنارے اور عمارتوں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا ہے جس کے پھٹنے کے واقعات تواتر سے پیش آ رہے ہیں۔ ان دھماکوں میں سینکڑوں شہری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے...
کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ریاست مخالف وڈیوز بنانے کے الزام میں صحافی فرحان ملک کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ...
اسلام آباد، راولپنڈی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد نزول قرآن کریم کی مبارک ساعتوں میں رمضان مقدس کے آخری عشرے کا آغاز ہو چکا، ملک بھر کی مساجد...
اسلام آباد پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی خورشید برلاس، نے چیئرمین فہد برلاس، وائس...
اسلام آباد کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے و زارت دفاع کیلئے 430 ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دیدی ،گرانٹ...
اسلام آ باد وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ بین المذاہب ہم...
غزہ، کراچی غزہ پر اسرائیلی بمباری میں جمعرات کے روز مزید 110فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوج...