فلپائن کے آتش فشاں نے ایک بار پھرراکھ اگلنا شروع کردی

13 جون ، 2022

منیلا(شِنہوا)فلپائن کے دارالحکومت سے تقریبا 600 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ایک آتش فشاں نے اتوار کے روز صبح ہونے سے پہلے راکھ اگل دی، ایک ہفتہ پہلے آتش فشاں میں زیر زمین دھماکے کے بعد حکام نے الرٹ کی سطح کو 1 تک بڑھاتے ہوئے رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا تھا۔آتش فشاں کے قریب قصبوں میں راکھ پھیل جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔