اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کے مختلف حصوں میں جنگلات میں آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات قوم کو بہت زیادہ مالی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان واقعات سے نباتات، حیوانات اورعوام کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگلات میں آگ کے واقعات موسمیاتی تبدیلی پراس کے منفی اثرات کو مزید بڑھا رہے ہیں، جنگلات میں آگ لگنے کے زیادہ تر واقعات کو روکا جا سکتا ہے،85 فیصد واقعات کی وجہ کیمپ فائر، آگ کو صحیح طرح نہ بجھانا، آلات کی خرابی، سگریٹ اور جان بوجھ کر آگ لگانا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ جنگل کی آگ نباتات اور حیوانات کو نقصان پہنچاتی ہے، جنگلی جانوروں کو ختم کرتی ہے، پرندوں کی پناہ گاہیں تباہ کرتی ہے۔ یہ زمین کی زرخیزی کو نقصان پہنچاتی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ زیادہ تر واقعات کو سادہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے روکا جاسکتا ہے جس میں حکام کو آگ لگنے کی اطلاع دینا، کیمپ فائر کو صحیح طرح بجھانا، چلتی گاڑی سے جلتے ہوئے سگریٹ کو باہر نہ پھینکنا، آتش گیر چیزوں کا استعمال کرتے وقت احتیاط برتنا اور صرف ان جگہوں پر آتشبازی کرنا جہاں آس پاس کوئی جنگل نہ ہو، متعلقہ حکام جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کو کم کرنے کے لئے باہمی ہم آہنگی کو مضبوط بنائیں۔
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ تیل کے ذخائر کی...
بیجنگچینی وزیر خارجہ وانگ یی سے امریکی صدر کے سینئر مشیر برائے بین الاقوامی موسمیاتی پالیسی جان پوڈیسٹا نے...
بیجنگ ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کے ترجمان نے ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کو بدنام...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نےنوجوانوں کو جدید مہارتوں کے حصول کی...
اسلام آباد ڈیو کام- پاکستان سینٹر فار جیو پولیٹیکل اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے حکومت پر زور دیا کہ...
اسلام آباد اپوزیشن چار حصوں میں بٹ گئی، دھڑے کسی ایک قیادت کے نظم وضبط کے پابند نہیں،پرامن اجتماعات اورامن...
راولپنڈی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ، دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب...
اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تمام سیاستدان ذاتی مفادات...