کامسٹس یونیورسٹی کے مجموعی سٹاف 5172میں بلوچستان کے صرف 11لوگ شامل

13 جون ، 2022

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت پبلک سیکٹر یونیورسٹی کامسٹس اور اس کے کیمپس میں سٹاف کی تعداد 5172ہو چکی ہے ، جن میں فیکلٹی کی تعداد 2192جبکہ نان فیکلٹی ملازمین کی تعداد 2980ہے ، ان ملازمین میں بلوچستان کے صرف 11 جبکہ پنجاب سے 3397 لوگ شامل ہیں ، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے حالیہ اجلاس میں پیش کردہ دستاویزات کے مطابق کامسٹس یونیورسٹی کی پرنسپل سیٹ پر ملازمین کی تعداد 250ہے ،اسلام آباد کیمپس میں ملازمین کی تعداد 1543ہے جن میں فیکلٹی کی تعداد 702جبکہ نان فیکلٹی کی تعداد 832ہے ، لاہور کیمپس میں مجموعی تعداد 1038ہے فیکلٹی کی تعداد 474اور نان فیکلٹی کی 564ہے، ایبٹ آباد کیمپس میں مجموعی تعداد 827، فیکلٹی کی تعداد 408، نان فیکلٹی کی 419ہے، سائیوال کیمپس میں مجموعی تعداد 452، فیکلٹی کی تعداد 138، نان فیکلٹی کی 314، وہاڑی کیمپس میں مجموعی تعداد 364، فیکلٹی کی تعداد 150، نان فیکلٹی کی 214، واہ کیمپس میں ملازمین کی مجموعی تعداد 361، فیکلٹی کی تعداد 187، نان فیکلٹی کی 174، اٹک کیمپس میں مجموعی تعداد 292، فیکلٹی ممبران کی تعداد 115، نان فیکلٹی کی 177، ورچوئل کیمپس کی مجموعی تعداد 54، فیکلٹی کی تعداد 31جبکہ نان فیکلٹی کی تعداد 23ہے، پرنسپل سیٹ کے ملازمین میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی تعداد143، اسلام آباد سے 69،خیبر پختونخوا 16،اے جے کے 10، بلوچستان ، گلگت بلتستان سے 2،2، سندھ سے 4جبکہ ایک فارن سے ، اسلام آباد کیمپس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی تعداد 890ہے، اسلام آباد سے 503خیبرپختونخوا سے 97 ، اے جے کے سے 31،بلوچستان سے 2،جبکہ فاٹا سے 4لوگ شامل ہیں ،لاہور کیمپس میں 986ملازمین کا تعلق پنجاب سے ، 24کا خیبرپختونخوا سے، 10کا سندھ، 8کا اے جے کے ، 6کا اسلام آباد ، 3کا بلوچستان، ایک کا فارن سے، ایبٹ آباد میں کام کرنے والے 708ملازمین کا تعلق خیبرپختونخوا سے، 96کا پنجاب سے، 8کا اے جے کے ،7کا سندھ ، 6کا جی بی اور 2کا اسلام آباد سے ہے، سائیوال میں کام کرنیوالے 440ملازمین کا تعلق پنجاب ، 9کا خیبرپختونخوا، 2کا سندھ جبکہ ایک کا بلوچستان سے ہے، وہاڑی کیمپس میں 354کا پنجاب، 9کا خیبرپختونخوا اور ایک کا اسلام آباد سے تعلق ہے، واہ کیمپس میں 269کا پنجاب،57کا خیبر پختونخوا ، 15کا اے جے کے ، 12کا اسلام آباد ، پانچ کا سندھ ، دو کا بلوچستان جبکہ ایک کا فاٹا سے تعلق ہے، اٹک کیمپس میں 197کا پنجاب، 88کا خیبرپختونخوا، 3کا اے جے کے، دو کا سندھ جبکہ ایک ، ایک کا اسلام آباد اور جی بی سے ، ورچوئل کیمپس میں 22کا پنجاب ، 17کا اسلام آباد 13کا خیبرپختونخوا جبکہ ایک ، ایک کابلوچستان اور اے جے کے سے تعلق ہے ۔