اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایڈوائزر ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مذاہب کا احترام کیا جاتا ہے سیاست کو سیاست رہنا چاہئے اور مذہبی رواداری کو پروان چڑھانا چاہئے، مذاہب کے درمیان روابط اور تعلقات بہتر بنانے کے حوالے سےڈاکٹر قمر چیمہ کی طرف سے ڈائیلاگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بیرون ممالک سے آئے سکھ یاتریوں، سفیروں ،سیاستدانوں،سول سوسائٹی ، بیورکریٹس و دیگر نے شرکت کی، مہمان خصوصی امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایڈوائزر ساجد تارڑ اور سردار جسدیت سنگھ تھے، مہمانوں کو ایم این اے نثار چیمہ،پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن ،ڈاکٹر ظفر نواز جسپال ودیگر نے خوش آمدید کہا، ساجد تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے کرتار پور راہدری کو کھول کر ایک مثبت پیغام دیا، دنیا پاکستان سے متعلق منفی سوچ کو اجاگر کیا جا تا ہے، جسدیپ سنگھ نے کہا ہمارے لئے زندگی میں اہم موقع ہے کہ ہم اپنے آبائی علاقے میں آئے ہیں ہماری ماں گجر خان کے قصے سنایا کرتی تھیں اور والد راولپنڈی کے حوالے سے بتایا کرتے تھے ،ہمارے والدین لاہور میں پڑھائی اور دوستوں کے قصے سناتے تھے ، ہم پاکستان میں ایسے محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے ہم اپنے گھر ہیں اور آپ کی محبت کو کبھی بھلا نہیں پائیں گے، ڈاکٹر قمر چیمہ نے کہا کہ نے کہا کہ میرا مقصد مذہبی ہم آہنگی کو پروان چڑھانا ہے تاکہ تلخیاں ختم کر کے امن کی فضا پیدا کی جا سکے ،تقریب میں پرتگال اور بیلجیم کے سفیروں ، پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی اور سابق گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ تیل کے ذخائر کی...
بیجنگچینی وزیر خارجہ وانگ یی سے امریکی صدر کے سینئر مشیر برائے بین الاقوامی موسمیاتی پالیسی جان پوڈیسٹا نے...
بیجنگ ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کے ترجمان نے ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کو بدنام...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نےنوجوانوں کو جدید مہارتوں کے حصول کی...
اسلام آباد ڈیو کام- پاکستان سینٹر فار جیو پولیٹیکل اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے حکومت پر زور دیا کہ...
اسلام آباد اپوزیشن چار حصوں میں بٹ گئی، دھڑے کسی ایک قیادت کے نظم وضبط کے پابند نہیں،پرامن اجتماعات اورامن...
راولپنڈی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ، دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب...
اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تمام سیاستدان ذاتی مفادات...