کراچی، نظارت میں کھڑی سیکڑوں موٹرسائیکلیں جل کر تباہ

13 جون ، 2022

کراچی(نمائندہ جنگ ) عزیز بھٹی تھا نے کی حدودگلشن اقبال میں واقع نظارت میں خو فناک آگ لگ گئی اطلاع ملنےفائر بریگیڈنے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کاعمل شروع کر کے آگ کومزید پھیلنے سے روک دیا ،فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ کوشش کررہے ہیں کہ آگ پر جلد قابو پالیا جائے، فائربریگیڈ کے مطابق نظارت میں کھڑی ہوئی 500 سےزائدموٹرسائیکلیں، ایک بس، دورکشا اور 6سے 7گاڑیاںجل گئیں، تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصانات کا معلوم نہیں ہو سکا ،علاوہ ازیں پولیس کے مطابق جھاڑیوں میں لگنے والی آگ نے قریب ہی موجود نظارت میں کھڑی ہوئی متعدد گاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر2 فائر ٹینڈرنے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا ۔