سونیا گاندھی صحت کے مسائل کے باعث ہسپتال میں داخل

13 جون ، 2022

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) بھارت کی مرکزی اپوزیشن پارٹی کی رہنما سونیا گاندھی کو کورونا سے متعلقہ صحت کے مسائل کے باعث نئی دہلی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس پارٹی نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیا لیکن ان کی بیماری اور علاج سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ حالیہ برسوں میں سونیا گاندھی صحت کے مسائل سے نمٹنے کیلئے کئی بار امریکا کا سفر کرچکی ہیں۔