اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن گیلانی نے گورو داہ روہڑی صاحب ایمن آباد،جین مندر گوجرانوالہ،حویلی رنجیت سنگھ اور گورو دوارو نانک سر کا دروہ کیا،چیئر مین بورڈ نے ڈسکہ سیالکوٹ میں واقع گورو دوارہ نانک سر کی اصل حالت میں بحالی اور تزئین و آرائش کے احکامات جاری کیے ۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد،ماہرین آثار قدیمہ و دیگر افسران انکے ہمراہ تھے، چیئرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کا کہا کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت،تعمیر وترقی اور انکی دیکھ بھال ہمارا مذہبی و آئینی فریضہ ہے۔ قدیمی ورثہ کا میں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خود جائزہ لیا ہے اور اس بارے تخمینہ لگانے کے بعد جلد از جلد تعمیر و ترقی کے کام شروع کرنے کے احکامات جا ری کیے ہیں تاکہ انہیں انکی اصل حالت میں بحال کیا جا سکے۔ رانا شاہد کا کہنا ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام تمام مندروں اور گورو دواروں کی سیکورٹی اور تزئین و آرائش کے اقدامات بہترین انداز سے کیے جا رہے ہیں اورانکی خوبصورتی دیدنی ہے۔یہی وجہ ہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے ہندو اور سکھ یاتر اپنے مذہبی مقامات کو دیکھ کر مطمعن ہوتے ہیں اور مذہبی سیاحت کو فروغ ملتا ہے۔
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ تیل کے ذخائر کی...
بیجنگچینی وزیر خارجہ وانگ یی سے امریکی صدر کے سینئر مشیر برائے بین الاقوامی موسمیاتی پالیسی جان پوڈیسٹا نے...
بیجنگ ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کے ترجمان نے ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کو بدنام...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نےنوجوانوں کو جدید مہارتوں کے حصول کی...
اسلام آباد ڈیو کام- پاکستان سینٹر فار جیو پولیٹیکل اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے حکومت پر زور دیا کہ...
اسلام آباد اپوزیشن چار حصوں میں بٹ گئی، دھڑے کسی ایک قیادت کے نظم وضبط کے پابند نہیں،پرامن اجتماعات اورامن...
راولپنڈی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ، دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب...
اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تمام سیاستدان ذاتی مفادات...