امریکا،فسادات سازش ،قوم پرست گروپ کے31ارکان گرفتار

13 جون ، 2022

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی ریاست ایڈاہو میں پولیس نےفسادات کی سازش کےالزام میں سفید فام قوم پرست گروپ ’’پیٹریاٹ فرنٹ‘ ‘کے 31 ارکان گرفتارکرلیے ۔ سفید فام قوم پرستوں کےگروہ نے ہفتہ کوتینائی کاؤنٹی میں پرائیڈ پریڈ کے موقع پر فسادات کامنصوبہ بنارکھاتھا۔ پولیس کے مطابق ایک مقامی شہری نے گروہ کے ارکان کو جمع ہوتے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کر دی، جس کے نتیجے میں بروقت گرفتاریاں ممکن ہوئیں۔