اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات حسان خاور نے کہا ہے کہ قوم مافیا کے خلاف عمران خان کے شانہ بشانہ ہے۔ اداروں پر کیچڑ اچھالنا‘ شخصیات کو بلیک میل کرنا اور آڈیو‘ ویڈیوز کا گندا کھیل کھیلنا جاتی امرا کے ”شریفوں“ کی روایت ہے۔ سسلین مافیا شرافت‘ اخلاقیات اور آئین و قانون کی تمام حدود پامال کررہا ہے۔ ان کی تاریخ اداروں اور افسران پر خفیہ و اعلانیہ دبائو ڈالنے کی شرمناک مثالوں سے بھرپور ہے۔ عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسٹس قیوم کو شہباز شریف کی ٹیلی فون کال عوام کی یادداشتوں میں آج بھی گونجتی ہے۔ احتساب عدالت کے مرحوم جج ارشد ملک کی ویڈیوز کی داستان بھی قوم کے ذہن میں تازہ ہے۔ ”میڈیا مینجمنٹ“ کیلئے صحافیوں میں ”ٹوکریوں“ کی تقسیم کی کہانی بھی زبان زد عام ہے۔ لاہور میں پیشی کے موقع پر نیب پر مریم نواز کی قیادت میں حملہ بھی کچھ زیادہ پرانی بات نہیں۔ مقصود چپڑاسی کی موت اس مافیا کے کرتوت بے نقاب کررہی ہے جس کا یہ حصہ ہیں۔ حسان خاور نے کہا کہ ایف آئی پراسیکیوٹر سکندر ذوالقرنین کا بیان سسلین مافیا کے طرز سیاست کا نوحہ پڑھ رہا ہے۔ آزاد اور پیشہ ور صحافی مافیا کی یلغار کے ہدف بن رہے ہیں‘ سسلین مافیا کو بے نقاب عمران خان نے کیا‘ مقابلہ بھی وہی کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم مافیا کے خلاف عمران خان کے شانہ بشانہ ہے‘ حقیقی آزادی کی تحریک کو منزل تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ تیل کے ذخائر کی...
بیجنگچینی وزیر خارجہ وانگ یی سے امریکی صدر کے سینئر مشیر برائے بین الاقوامی موسمیاتی پالیسی جان پوڈیسٹا نے...
بیجنگ ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کے ترجمان نے ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کو بدنام...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نےنوجوانوں کو جدید مہارتوں کے حصول کی...
اسلام آباد ڈیو کام- پاکستان سینٹر فار جیو پولیٹیکل اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے حکومت پر زور دیا کہ...
اسلام آباد اپوزیشن چار حصوں میں بٹ گئی، دھڑے کسی ایک قیادت کے نظم وضبط کے پابند نہیں،پرامن اجتماعات اورامن...
راولپنڈی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ، دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب...
اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تمام سیاستدان ذاتی مفادات...