بھارت میں زیادتی کے بعد لڑکی کی لاش کے ٹکڑے کرنے والا شخص گرفتار

13 جون ، 2022

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک شخص نے 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتارا اور لاش کے ٹکڑے کردیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے شہر بال رامپور میں 18 سالہ خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی لاش کی بے حرمتی کے بعد اسے گنے کی کھیت میں پھینک دیا، پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقتول گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ تھی بعد ازاں اس کی لاش ٹکڑوں میں مقامی کھیت سے ملی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔