عمران نے ہراسانی کی شکار خاتون کی ویڈیو اس کی مرضی کے بغیر چلوائی، عظمی بخاری کا دعوی

13 جون ، 2022

لاہور (نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ثاقب نثار سے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے عمران خان نے سابق چیئرمین نیب کے ہراساں کرنے پر انصاف کیلئے آنے والی خاتون کی ویڈیو اسکی مرضی کے بغیر چلوائی اور اسے بھی اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا ویڈیو کے ذریعے نیب کو سیاسی مخالفین کا قلع قمع کرنے پر لگایا گیا اور اپنے کیسز پر پردہ ڈلوا دیا گیاسیاست اور حکومت کیلئے اداروں کیساتھ خواتین کابھی استعمال کیا، انتقام کی کہانیاں منظر عام پر آرہی ہیں، پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں احتساب کے نام پر انتقام کا جو ڈرامہ چلا اس کی قسط وار کہانیاں منظر عام پر آ رہی ہیں مریم نواز سمیت مخالفین پر آرٹیکل چھ کے مقدمات بارے بشیر میمن ، عدلیہ میں مرضی کے فیصلے اورسیاسی مخالفین کو راہ سے ہٹانے کیلئے شوکت صدیقی کا بیان آن ریکارڈ موجود ہے انہوں نے پیسہ ، میڈیا کی سرپرستی ، اور حکومت میں آنے کیلئے تعویز گنڈوں کیلئے بھی خاتون کا استعمال کیا اب تیسری کہانی سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی آئی ہےطیبہ فاروق نے انٹرویو میں بتایا کہ عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان متعدد بار ملے امانت ویڈیو کا گھٹیا سیاست کے لئے استعمال کیا گیا مالم جبہ، ہیلی کاپٹر ، پرویز خٹک کے کیسز سمیت دیگر کرپشن کیسز بند کرائے گئے سیاسی مخالفین خصوصاً مسلم لیگ (ن) پرکیسز بنائے گئےنیب میں تحقیقات مرد کیا کرتے تھے مریم نواز نے بھی اسی کا ذکر کیا ہے خواتین کی بیرکس کے اندرکیمرے لگے تھے یاسمین راشد محترم ہیں ستر سال کی خاتون نے کس طرح پچاروں کے ٹائروں کے نیچے قانون کو روندا گرفتاریوں سے بچنے کیلئے بیماریاں ڈھونڈنا پڑ رہی ہیں حالانکہ بیگم کلثوم نواز کو تو پی ٹی آئی کو بتانے کیلئے قبر میں جانا پڑا نیب گھنائونے کھیل میں عمران حکومت کا آلہ کار بنا اورخاتون کی امانت پرائیویٹ ویڈیو کا جو غلط استعمال ہوا اسکی کیا سزا ہے۔