ما سکو /کیف (اے ایف پی /جنگ نیوز )روس نےیوکرین پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ،تازہ حملوں میں یوکرین کے 22 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ، دوسری جانب یوکرین کےصدر نے مغربی ممالک سے مزید اسلحہ اور عسکری سامان دینے کی اپیل کی ہے ، تفصیلات کے مطابق روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین میں ایک بڑے اسلحہ ڈپو کو تباہ کر دیا گیا ۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق ٹرینوپولی ریجن میں واقع اس ڈپو میں کییف حکومت نے امریکہ اور یورپی یونین کی طرف سے دیا گیا اسلحہ ذخیرہ کر رکھا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ کروز میزائل سے اس فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ روس نے یوکرین کے تین ایس یو۔ 25فائٹر جیٹ مار گرائے ہیں۔دریں اثنا روسی فورسز نے یوکرین کے مغربی شہر چورٹکیف پر میزائل حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں کم ازکم بائیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ علاقائی گورنر کے مطابق ہلاک شدگان میں 7خواتین جبکہ ایک 12سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ روسی افواج کی طرف یوکرین کے مغربی علاقوں میں حملے ایسے مقامات پر کیے جا رہے ہیں، جہاں مغربی ممالک کی طرف سے دیے گئے ہتھیار اور فوجی سازوسامان ذخیرہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے مغرنی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ کییف حکومت کی زیادہ مدد کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے مغربی حصوں میں ملکی فوجوں نے کئی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے روسی افواج کو پسپا کر دیا ہے۔ سنگاپور میں منعقد ایک سکیورٹی کانفرنس میں بذریعہ آن لان شرکت کرتے ہوئے زیلنسکی کا کہنا ہے تھا کہ روس کے خلاف جنگ میں یوکرین فاتح ثابت ہو گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس مقصد کی خاطر مغربی ممالک انہیں مزید بھاری اسلحہ اور عسکری سازوسامان مہیا کریں۔
کراچی حزب اللہ کے سستے ڈرون اسرائیلی فوج کے لئے بڑا چیلنج، 300 ڈالر فائبر آپٹک ڈرون اسرائیلی دفاع کو چکمہ...
کراچی برطانوی وزیر اعظم کیخلاف بغاوت میں شدت، مزید وزرا مستعفی،80 سے زائد لیبر ارکان پارلیمنٹ نے استعفے کا...
واشنگٹن صدرٹرمپ کی سوشل میڈیا پر طوفانی پوسٹنگ، سازشی بیانات اور میمز کی بھرمار، رات گئے 50سے زائد پوسٹس شیئر...
بیجنگ چین میں امریکا کو زوال پذیر سلطنت کے طور پر دیکھنے کا رجحان، ٹرمپ پالیسیوں سے امریکا کی عالمی ساکھ...
واشنگٹن جے ڈی وینس یا روبیو؟ ٹرمپ کی 2028کے صدارتی ٹکٹ پر گفتگو ، ڈریم ٹیم کے طور پر دونوں رہنماؤں کا ذکر کیا...
کراچی ایپسٹین متاثرین کی پام بیچ واپسی، کانگریسی سماعت میں نئے انکشافات متوقع، متاثرین جرم کے مقام پام بیچ...
اسلام آباد مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے...
کراچی مزیدہنٹا وائرس کیسز کا خدشہ، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا۔وائرس کے طویل انکیوبیشن پیریڈ کے باعث...