اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے بجٹ میں ترقیاتی فنڈز کم کردیئے، ہماری حکومت نے زیادہ قرض لیکر لیگی حکومت کا قرض ادا کیا ہے ، فواد چوہدری نے کہا کہ اگر موجود حکومت کو آئی ایم ایف سے معاہدہ پسند نہیں تو بھکاری حکومت آئی ایم ایف بورڈ میں کیا لینے جاتی ہے؟ ختم کریں معاملہ اور آگے چلیں، حماد اظہر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے جو معاشی بحران پیدا کیا بجٹ میں اس سے نکلنے کی کوئی سمت نہیں ، امپورٹڈ حکومت کی نالائقی کے باعث ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کا سیلاب آنیوالا ہے،فرخ حبیب نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے بجٹ عوام کو پریشان ، آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے پیش کیا، جب سے یہ حکومت آئی ہے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے،امپورٹڈ حکومت کی کوئی سمت نظر نہیں آرہی، بجٹ سے پہلے منی بجٹ پیش کر کے عوام کو مزید پریشان کیا گیا، عمران خان حکومت میں ہوتے تو سستا پٹرول پاکستان آ چکا ہوتا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قبائلی اضلاع کے بجٹ میں کمی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہےکہ قبائلی اضلاع کی خصوصی ضروریات کے پیش نظر میری حکومت نے تین گنا اضافے کے ساتھ ان کی فنڈنگ 131 ارب کی ، امپورٹڈ حکومت نے بجٹ میں محض 110 ارب رکھتے ہوئے ترقیاتی بجٹ کم کیا، امپورٹڈ حکومت نے بے گھر آبادی کیلئے ایک پائی مختص کی نہ ہی موجودہ بجٹ میں ایک روپے کا اضافہ کیا ، اس سے مجرموں کی سرکار کی نااہلی اور بدنیتی عیاں ہے، علاوہ ازیں عمران خان سے آزادی مارچ سے ایک رات قبل پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کئے جانے والے نوجوان عبدالوہاب نے ملاقات کی ،اس موقع پر عمران خان نے نوجوان سے ملاقات کو باعث مسرت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عبدالوہاب کو آزادی مارچ سے ایک رات قبل پنجاب پولیس نے اس کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران اس کے والد کے نہ ملنے پر کم عمری کے باوجود غیر قانونی طور پر گرفتار کیا۔ ادھر فواد چوہدری نے اپنے ردعمل میں مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ ہر وقت کینڈی کرش ہی کھیلتی رہیں گی تو اسی طرح کی احمقانہ گفتگو کریں گی ، پی ٹی آئی حکومت نے کل 52 ارب ڈالر قرض لیا جس میں سے 38 ارب ڈالر آپ کی حکومتوں کے لئے گئے قرض کی واپسی کی ، حماد اظہر نے ٹوئٹر پر کہا کہ موجودہ بجٹ میں تمام اہداف جھوٹ پر مبنی ہیں ، تمام معاشی ماہرین بجٹ کو غیر سنجیدہ قرار دے رہے ہیں، فرخ حبیب نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ شریف خاندان کی تحقیقات کرنیوالے دنیا سے چلے جاتے ہیں ، اشیا خورد و نوش مہنگی ہو رہی ہیں اور امپورٹڈ حکومت عیاشیوں میں مصروف ہے، روسی کونسل جنرل بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہم سے مذاکرات کریں ،یہ لوگ عمران خان اور انکی ٹیم کو نااہل کہتے تھے انکو معلوم تھا عمران خان پانچ سال پورے کر گیا تو یہ لوگ فارغ ہو جائیں گے ،ایک اور ٹوئٹ میں فرخ حبیب نے کہا کہ پنجاب میں بجٹ پیش کرنے کی تیاری اور وزیر خزانہ موجود ہی نہیں، آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا بڑا صوبہ شدید آئینی بحران کا شکار ہے، 12 کروڑ آبادی کے صوبہ میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم کر دیا گیا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی بندر بانٹ پر لڑائی چل رہی ہے۔
اسلام آباد وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے، سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔جوائنٹ...
لاہور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 24گھنٹوں میں 23مقدمات درج درج کرلیے گئے۔ڈی...
نئی دہلی طلباء کی ایک انجمن نے گزشتہ روز بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے طلباء نے ہمالیہ کے علاقے میں ایک بہیمانہ...
نئی دہلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے میں ملوث حملہ آوروں اور تمام ذمہ داران کو سزا...
کراچی روس نے افغانستان میں حکمران طالبان کو باقاعدہ اجازت دی ہے کہ وہ ماسکو میں اپنا سفیر تعینات کر سکتے...
کراچی پاکستان کے زیادہ تر معاشی اشاریوں میں بہتری کا رجحان تاہم مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔ وزارت خزانہ کی...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے پہلگام واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے بھارتی...
کراچی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران36کروڑ70لاکھ ڈالر کی کمی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ...