منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اےکا مونس الہٰی کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

13 جون ، 2022

اسلام آباد(جنگ نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پرویز الہٰی کے صاحبزادے اور مسلم لیگ ق کے ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) مونس الہٰی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کی جائیں گی۔ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے کی جانب سےکافی شواہد جمع کیےگئے، مونس الہٰی اور ان کے خاندان کے لین دین کو چیک کیا گیا جس کے بعد حکومت کو آگاہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے شواہد کی روشنی میں مونس الہٰی کےخلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔