پی ٹی آئی حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ 79فیصد قرضہ لیا ، وزیر خزانہ

13 جون ، 2022

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )وزیر خزانہ وریونیو مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 45 ماہ میں ملکی تاریخ کے 71 برسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ 79 فیصد قرضوں اور واجبات میں اضافہ کیا ہے۔مجموعی قرض اورواجبات 29,879 ارب سے بڑھ کر 53,544 ارب روپے ہو گئے]اپنے ٹویٹ میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ریکارڈ کیلئے پی ٹی آئی کے دور میں کل ملکی قرضہ 24,953 ارب روپے سے بڑھ کر 44,366 ارب روپے ہو گیا،جو 78 فیصد اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی قرض اورواجبات 79 فیصد اضافے کیساتھ 29,879 ارب روپے سے بڑھ کر 53,544 ارب روپے ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ 71سالوں میں شامل تمام قرضوں اور واجبات میں پونے چار برسوں میں 79 فیصد اضافہ کیا۔