اوکاڑہ(وارث حیدری)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض پی ٹی آئی کے مستعفی ممبران قومی اسمبلی کو ایوان میں لانے کیلئے سرگرم،جہانگیر خان ترین کی بھی پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں سے روابط کی اطلاعات،حکمران اتحاد کی صوبہ خیبر پختون خواہ میں سیاسی سرگرمیاں بڑھانے پر مشاورت ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ترین ترجیحی بنیادوں پر ان ارکان سے رابطہ کرینگے جواستعفیٰ بارے متضاد موقف رکھتے ہیں حکمران اتحاد کے قائدین میں اس بات پر بھی یکسانیت ہے کہ عمران خان ضمنی الیکشن میں خطاب کریں تو ان کا فوری الیکشن کا بیانیہ کمزور پڑ سکتا ہے اتحاد کے کو یقین ہے کہ پنجاب کا بجٹ آسانی سے پاس کروا لیا جائے گا آصف زرداری نے لاہور میں زیادہ وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا شیڈول بھی بنایا جا رہا ہے ،زرداری کی یہ مصروفیات مستقبل کی سیاست کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں زرداری نے صدر عارف علوی کے مواخذے کی تحریک کو کامیاب بنانے کو اپنی ترجیح قرار دیا ہے وہ لاہور قیام کے دوران سیاسی جوڑ توڑ بھی کریں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں حکمران اتحاد کے مشترکہ جلسے اہمیت اختیار کرتے جا رہے ہیں جن میں مریم نواز کی شرکت کو یقینی بنایا جا رہا ہے میاں نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو ہدائت کی ہے کہ کسی موقع پر بھی حکمران اتحاد کے مابین تقسیم یا تفریق کے امکانات کو بھی پیدا نہ ہونے دیا جائے،پنجاب میں وزارتوں کی تقسیم سےضمنی الیکشن تک کے تمام فیصلےاتفاق رائے سے کئے جائیں زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
اسلام آباد وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے، سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔جوائنٹ...
لاہور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 24گھنٹوں میں 23مقدمات درج درج کرلیے گئے۔ڈی...
نئی دہلی طلباء کی ایک انجمن نے گزشتہ روز بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے طلباء نے ہمالیہ کے علاقے میں ایک بہیمانہ...
نئی دہلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے میں ملوث حملہ آوروں اور تمام ذمہ داران کو سزا...
کراچی روس نے افغانستان میں حکمران طالبان کو باقاعدہ اجازت دی ہے کہ وہ ماسکو میں اپنا سفیر تعینات کر سکتے...
کراچی پاکستان کے زیادہ تر معاشی اشاریوں میں بہتری کا رجحان تاہم مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔ وزارت خزانہ کی...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے پہلگام واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے بھارتی...
کراچی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران36کروڑ70لاکھ ڈالر کی کمی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ...