جوبائیڈن کے دورہ سعودی عرب کا باضابطہ اعلان آج متوقع

13 جون ، 2022

واشنگٹن(پی پی آ ئی) امریکی صدر جو بائیڈن کے آئندہ ماہ سعودی عرب کے دورے کا باضابطہ اعلان آج پیر کو متوقع ہے۔غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق جوبائیڈن کے دورہ سعودی عرب کا باضابطہ اعلان پیر کو متوقع ہے ۔ جو بائیڈن کے سعودی دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ایک میٹنگ بھی شامل ہے۔