لاہور،پراپرٹی ڈیلر کی کرایہ پر مکان دکھانے کے بہانےخاتون سے زیادتی، ملزم گرفتار

13 جون ، 2022

کاہنہ(نامہ نگار)لاہور کے علاقہ کاہنہ میں پراپرٹی ڈیلر نے کرایہ پرمکان دکھانے کے بہانےخاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا ۔ ملزم کو موقع سےگرفتارکرلیا گیا۔کاہنہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔گزشتہ روز پراپرٹی ڈیلر فیض نے کرایہ کا مکان دکھانے کیلئے چونگی امرسدھو کی رہائشی نجمہ بی بی کوخالی مکان میں بلایا اور اندر سے کنڈی لگاکر خاتون سے زیادتی کرڈالی۔ متاثرہ خاتون نےمکان سے باہر نکلتے ہی 15پر کال کرکے پولیس بلالی اورملزم کوگرفتارکرادیا۔