اسلام آباد (قاسم عباسی) دی نیوز کو معلوم ہوا ہے کہ فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے ساتھ ’وزیراعظم ہاؤس بنی گالہ کے رہائشیـ‘ جیسا سلوک کیا گیا۔قابل اعتماد ذرائع جنہوں نے پی ایم ہاؤس بنی گالہ میں قائم 44 ماہ کے اسپیشل برانچ کے ریکارڈ کا جائزہ لیا نے شیئر کیا کہ فرح خان عرف ʼ’گوگی‘ اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام پی ایم ہاؤس بنی گالہ آنے والوں کے اسپیشل برانچ کے ریکارڈ میں نہیں پائے گئے۔ وزارت داخلہ نے اس بات کی تحقیقات کا حکم دیا کہ سیکورٹی ایس او پیز پر عمل کیوں نہیں کیا گیا اور فرح خان اور ان کے شوہر کے دوروں کو اسپیشل برانچ آئی سی ٹی کے رجسٹر میں درج کیوں نہیں کیا گیا۔ معاملے سے واقف باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ انکوائری کے دوران اسپیشل برانچ کے اہلکار، جنہوں نے پی ایم ہاؤس بنی گالہ میں ڈیوٹی سرانجام دی، نے اپنے سینئرز کو بتایا کہ فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر بنی گالہ پی ایم ہاؤس میں اکثر آتے تھے۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جوڑے کا داخلہ کبھی ریکارڈ نہیں کیا گیا جیسا کہ اسپیشل برانچ کو ہدایت تھی کہ جوڑے کے ساتھ ’وزیراعظم ہاؤس کے رہائشی‘ جیسا سلوک کیا جائے کیونکہ وہ خاندان کا حصہ ہیں۔ اسپیشل برانچ اسلام آباد پولیس کے باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ اسی لیے ان کے پی ایم ہاؤس بنی گالہ سے داخلے اور باہر نکلنے کو کبھی دستاویز نہیں کیا گیا۔ شہباز گل اور فواد چوہدری سے اس معاملےپر ان کا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ وزیراعظم ہاؤس کی سیکورٹی کا ایک اہم عنصر یہ ہے کہ اسلام آباد پولیس کی اسپیشل برانچ وزیراعظم ہاؤس کے اندر اور باہر تمام نجی اور سرکاری مہمانوں کے داخلے اور باہر جانے کو کنٹرول کرتی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس آنے والے تمام افراد کا مکمل ریکارڈ رکھنے کیلئے ملٹری سیکرٹری ٹو پی ایم انٹری گیٹ پر آنے والے ہر آنے والے کی گاڑی کے نمبر کے ساتھ رجسٹر میں اندراج کرواتے ہیں۔ یہ پالیسی دورہ کرنے والے تمام وزراء، ارکان پارلیمنٹ، سیاست دانوں، سرکاری افسران اور نجی افراد پر لاگو ہوتی ہے۔
اسلام آباد وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے، سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔جوائنٹ...
لاہور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 24گھنٹوں میں 23مقدمات درج درج کرلیے گئے۔ڈی...
نئی دہلی طلباء کی ایک انجمن نے گزشتہ روز بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے طلباء نے ہمالیہ کے علاقے میں ایک بہیمانہ...
نئی دہلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے میں ملوث حملہ آوروں اور تمام ذمہ داران کو سزا...
کراچی روس نے افغانستان میں حکمران طالبان کو باقاعدہ اجازت دی ہے کہ وہ ماسکو میں اپنا سفیر تعینات کر سکتے...
کراچی پاکستان کے زیادہ تر معاشی اشاریوں میں بہتری کا رجحان تاہم مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔ وزارت خزانہ کی...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے پہلگام واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے بھارتی...
کراچی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران36کروڑ70لاکھ ڈالر کی کمی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ...