اسلام آباد (حنیف خالد) فنانس بل 2022ء میں تین درجن کسٹمز ریلیف اقدامات شامل ہیں۔ CPFTAکے تحت پٹرول کی ڈیوٹی فری امپورٹ پر دس فیصد کسٹم ڈیوٹی کو دس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس سے 30ارب روپے کی آمدن ہو گی۔ امپورٹ آف ڈائیز DYESپر ٹیرف سٹرکچر کم کر دیا گیا ہے۔ کسٹم ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کی 10ٹیرف لائنز بیس فیصد‘ سولہ فیصد‘ گیارہ فیصد سے کم کر کے سولہ فیصد‘ گیارہ فیصد‘ زیرو فیصد کر دی گئی ہیں۔ 2ارب روپے کی کسٹم ڈیوٹی ایف بی آر کو کم ملے گی۔ پیکجنگ سیکٹر پر ٹیرف ریشنلائزیشن سے بھی 2ارب روپے ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی 39ٹیرف لائنز پر 200کروڑ روپے کم ایف بی آر کو ملے گی۔ ایلومینیم‘ پولیمرز آف ایتھلین‘ بی او پی بی وغیرہ پر ڈیوٹی جو پہلے بیس فیصد‘ سولہ فیصد اور گیارہ فیصد تھی اس میں تخفیف کر کے سولہ فیصد‘ گیارہ فیصد‘ تین فیصد اور زیرو فیصد کر دیا جائیگا۔ فارمز میکنائزیشن اور لاجسٹکس کی پرکشش ترغیبات دی گئی ہیں یہ زرعی مشینری اور ایگرو بیسڈ انڈسٹریل مشینری وغیرہ کے متعلق ہیں‘ ان پر کسٹمز ڈیوٹی جو دو فیصد اور پانچ فیصد تھی اسے ختم کر دیا گیا ہے۔ وینڈرز آف آٹو موٹیو سیکٹرز کی طرف سے کی گئی درآمدات پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی میں دو فیصد شرح سے کمی و تخفیف کر دی گئی ہے۔ پاکستان کوٹنگ انڈسٹری کیلئے ترغیبات دی گئی ہیں۔ انکے ایلومینیم پیسٹ اور پائوڈر پر کسٹم ڈیوٹی‘ ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی تین سے کم کر کے دو فیصد کر دی گئی ہے جبکہ گلیسرول کروڈ فارم پر کسٹم ڈیوٹی‘ ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی گیارہ فیصد اور دو فیصد سے کم کر کے سات فیصد اور گلیسرول اینڈ سپیرک ایسڈ پر کسٹمز ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی بیس فیصد اور چھ فیصد سے کم کر کے سولہ فیصد اور چار فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ ماسوائے آٹو موٹیو کے فلٹرز مینو فیکچرز کیلئے ترغیبات دی گئی ہیں‘ ان میں استعمال ہونے والے ان پٹ خام مال جیسا کہ ایڈہینسو ایپوسائیڈ Epoxideریزنز‘ فلٹر میڈیا/پیپر نان ووون Wovenفیبرک میڈیا اور سٹیل پلیٹس/شیٹس آف پرائم کوالٹی کی درآمد کو پانچ فیصد کی رعایتی شرح پر کیا گیا ہے۔ فارما سوٹیکل سیکٹر کیلئے یہ ترغیبات دی گئی ہیں۔ تقریباً 26سے زائد فارما سوٹیکل انگریڈینس Ingredients کو اے پی آئیز جو پانچویں شیڈول کے پارٹ ٹو میں ہے‘ ڈیوٹی زیرو کر دی گئی ہے۔ سنیکس مینو فیکچررز کیلئے اشیائے خوراک کی تیاری میں استعمال ہونے والے فلیورنگ پائوڈر کی امپورٹ پر کسٹم ڈیوٹی گیارہ سے کم کر کے تین فیصد کر دی گئی ہے۔ پانی کی فلٹرنگ اور پیوریفائنگ کیلئے میم برین کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کم کر کے سولہ فیصد‘ ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی چار فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ IVYلیوڈ LEAVES EXPRACTکی امپورٹ پر ٹیرف سٹرکچر کو ریشنلائز کیا گیا ہے۔ اس کے خام مال پر کسٹم ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کا استثنیٰ دیتے ہوئے ان پر اور دوسرے پلانٹس اور پاور پلانٹس پر کسٹم ڈیوٹی 3فیصد اور دو فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کرنے کی تجویز ہے۔ فرسٹ ایڈ بینڈیج مینو فیکچرز انڈسٹری کے خام مال پر کسٹم ڈیوٹیز کا استثنیٰ کر کے اسے صرف پانچ فیصد رکھا گیا ہے۔ MDF/HDFبورڈ پر ٹیرٹ ریشنلائز کیا گیا ہے۔ اس پر کسٹم ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی سولہ فیصد اور چار فیصد سے کم کر کے گیارہ فیصد‘ دو فیصد اور پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ برش ویئر انڈسٹری کے خام مال پر کسٹم ڈیوٹی بیس فیصد سے زیرو فیصد کر دی گئی ہے۔ Buds/Bladersپر کسٹم ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کم کر کے تین اور دو فیصد کر دی گئی ہے۔ یہ آیٹمز Sheepکیسنگ انڈسٹری میں استعمال ہوتا ہے۔ پولی ووڈ وینیرڈ پینلز وغیرہ پر کسٹم ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی بیس فیصد اور چھ فیصد سے کم کر کے سولہ فیصد اور چار فیصد کر دی گئی ہے۔ اس سے کنسٹرکشن انڈسٹری کو سپورٹ ملے گی۔ فٹ ویئر انڈسٹری کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی سولہ فیصد اور چار فیصد سے کم کر کے پانچویں شیڈول کے تحت پانچ فیصد کر دی گئی ہے۔ ایل ای ڈی لائٹس/پارٹس مینو فیکچررز کیلئے سات سے زیادہ خام میٹریل پر سولہ اور گیارہ فیصد کے سی ڈی سلیب کو ففتھ شیڈول میں ڈال دیا گیا ہے۔ ایلومینیم کنڈکٹر کمپوزٹ کور مینو فیکچررز کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی سولہ فیصد اور چار فیصد کر دی گئی ہے۔ پیپر سائزنگ انڈسٹری اور کلورینیٹڈ پیرفین ویکس انڈسٹری کے خام مال کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔ ASPTICلیکوئیڈ فوڈ پیکیجنگ انڈسٹری کے تین قسم کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی پندرہ فیصد سے کم کر کے دس فیصد ففتھ شیڈول میں کر دی گئی ہے۔ سینتھیٹک فلامنٹ یارن‘ مونو فلمنٹ اور سٹیپلز آف پراپلین کی امپورٹ کے ٹیرف کو ریشنلائز کیا گیا ہے۔ دس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کو گیارہ فیصد کسٹم ڈیوٹی اور دو فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی سے تبدیل کیا گیا ہے۔ اس سے ایک ارب ستر کروڑ ایف بی آر کو حاصل ہونگے۔ ہائی کاربن وائر راڈ کی امپورٹ پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا استثنیٰ دیدیا گیا ہے۔ پمپنگ فوائلز پر کسٹم ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی مستثنیٰ کر دی گئی ہے۔ آپٹیکل فائبر کیبلز پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے ریٹس دس سے بڑھا کر بیس فیصد کر دیئے گئے ہیں۔
اسلام آباد وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے، سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔جوائنٹ...
لاہور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 24گھنٹوں میں 23مقدمات درج درج کرلیے گئے۔ڈی...
نئی دہلی طلباء کی ایک انجمن نے گزشتہ روز بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے طلباء نے ہمالیہ کے علاقے میں ایک بہیمانہ...
نئی دہلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے میں ملوث حملہ آوروں اور تمام ذمہ داران کو سزا...
کراچی روس نے افغانستان میں حکمران طالبان کو باقاعدہ اجازت دی ہے کہ وہ ماسکو میں اپنا سفیر تعینات کر سکتے...
کراچی پاکستان کے زیادہ تر معاشی اشاریوں میں بہتری کا رجحان تاہم مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔ وزارت خزانہ کی...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے پہلگام واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے بھارتی...
کراچی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران36کروڑ70لاکھ ڈالر کی کمی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ...