بیجنگ (جنگ نیوز )چین نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جارحیت نہیں بلکہ امن چاہتا ہے اور امریکا سے تعلقات نازک موڑ پر ہیں، تفصیلات کے مطابق چین کے وزیر دفاع وی فینگھ نے کہا ہے کہ دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کا انحصار امریکا پر ہے جو کہ نازک موڑ پر ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق انہوں نے ایشیا کے سیکیورٹی اجلاس میں متعدد بار کہا کہ چین جارحیت نہیں امن و استحکام چاہتا ہے۔انہوں نے امریکا کو کہا کہ یکجہتی کو مضبوط کریں اور تنازعات اور تقسیم کی مخالفت کریں۔ان کا کہنا تھا کہ چین، امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن کی تقریر میں ساکھ کو نقصان پہنچانے، الزامات اور دھمکی کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔وی فینگھ نے شنگریلا ڈائیلاگ میں کہا کہ ہم امریکا سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ چین کو قابو کرنے اور اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانا بند کرے، چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا بند کرے، دوطرفہ تعلقات اس وقت تک بہتر نہیں ہوسکتے جب تک امریکا نہ چاہے۔لائیڈ آسٹن نے کہا تھا کہ دوسرے ممالک کے ساتھ چینی طیاروں اور جہازوں کے غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ مقابلوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا، تائیوان سمیت اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔وی فینگھ نے یوکرین پر روسی جارحیت کے حوالے سے اجلاس میں کہا کہ چین امن مذاکرات کا حامی ہے اور ہتھیار فراہم کرنے اور دباؤ بڑھانے کی مخالفت کرتا ہے۔انہوں نے چین کی پوزیشن واضح کیے بغیر کہا کہ میرا خیال ہے کہ ان تمام سوالوں کے جوابات ہمیں پتا ہیں کہ اس بحران کی جڑ کیا ہے؟ اس کا کون ماسٹر مائنڈ ہے؟ کس کو زیادہ نقصان ہوا؟ کسے زیادہ فائدہ ہوا؟ اور کون امن کو فروغ دے رہا ہے اور کون آگ پر تیل چھڑک رہا ہے؟
اسلام آباد وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے، سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔جوائنٹ...
لاہور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 24گھنٹوں میں 23مقدمات درج درج کرلیے گئے۔ڈی...
نئی دہلی طلباء کی ایک انجمن نے گزشتہ روز بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے طلباء نے ہمالیہ کے علاقے میں ایک بہیمانہ...
نئی دہلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے میں ملوث حملہ آوروں اور تمام ذمہ داران کو سزا...
کراچی روس نے افغانستان میں حکمران طالبان کو باقاعدہ اجازت دی ہے کہ وہ ماسکو میں اپنا سفیر تعینات کر سکتے...
کراچی پاکستان کے زیادہ تر معاشی اشاریوں میں بہتری کا رجحان تاہم مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔ وزارت خزانہ کی...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے پہلگام واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے بھارتی...
کراچی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران36کروڑ70لاکھ ڈالر کی کمی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ...