اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے چین سے 2؍ ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کی درخواست کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 4؍ارب ڈالر کے چینی قرض اور کم از کم 3؍ ارب ڈالر کے آئی ایم ایف قرض کو شامل نہیں کیا، چین کے چار میں سے دو ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کا وقت قریب آرہا ہے۔ حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے باضابطہ طور پر چینی حکومت سے ایک ارب ڈالر کے دو قرضوں کی واپسی کی مدت میں توسیع کی درخواست کردی ہے تاہم وزارت خزانہ نے 4؍ ارب ڈالر مالیت کے سیف ڈپازٹ لون اور 3؍ ارب ڈالر کے آئی ایم ایف کے قرض کو ایکسٹرنل ری بیٹ میں شامل نہیں کیا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز تسلیم کیا تھا کہ آئی ایم ایف اور کچھ چینی قرض کا بجٹ میں شامل نہ ہونا ایک غلطی تھی جسے دور کرلیا جائے گا۔ یہ غلطی دور ہونے کے بعد مالی سال 2022ـ-23ء کیلئے بیرونی معاونت ( بیرونی قرض) کا حجم ریکارڈ 24؍ ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔
کراچی ماہرین سید محمد علی، حامد میر، شیری رحمان، سردار مسعود خان، منہاس مجید، ڈاکٹر نعیم، پروفیسر نغمانہ،...
کراچی اس وقت پوری دنیا کی نظریں پاکستان میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر لگی ہوئی ہیں لیکن...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو ہم جنگ جیت چکے ہیں، اگر ایران کے ساتھ...
کراچی ایران کے دارالحکومت تہران سے رات گئے ایک خصوصی طیارہ تہران سے اڑان بھرنے کے بعد افغانستان کے راستے...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
بغداد عراقی پارلیمنٹ نے ہفتے کے روز کرد سیاست دان نزار عامی کو ملک کا نیا صدر منتخب کرلیا جو گزشتہ نومبر میں...
کراچی پوپ لیو نے ہفتے کے روز عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اس ’’جنگ کے پاگل پن‘‘ کو ختم کریں، جسے انہوں نے...
اسلام آباد مشرقی وسطی میں کشیدگی کے نتیجے میں پاکستان کے لیے ایل این جی کی سپلائی بند ہونے کے باعث وفاقی...