بلوچستان کے بجٹ میں نوجوانوں کو تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم کیے، شہباز شریف

13 جون ، 2022

کوئٹہ(آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بجٹ میں نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنے کے زیادہ مواقع فراہم کیے گیے ہیں اور مالیاتی طور پر کمزور لوگوں کے لیے بجٹ میں ٹارگٹڈ سبسڈیز رکھی گئی ہیں ۔ان خیالات کااظہار سماجی رابطے ویب سائٹ (ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ میں کئی حوالوں سے نمایاں بہتری آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر بلوچستان کے بجٹ میں نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنے کے زیادہ مواقع فراہم کیے گیے ہیں۔