لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور کے علاقہ سندر میں نجی ہائوسنگ سوسائٹی سے بچے کو اغوا کرنے والادوسرا ملزم سی آئی اے اقبال ٹاؤن کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا،ملزم کا ایک ساتھی محمدشہباز چند روز قبل مناواں میں پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔ایس پی سی آئی اے عاصم کمبوہ کے مطابق ملزم نے ساتھیوں سے ملکر5 سالہ عریض کو 10کروڑروپے تاوان کیلئے اغوا کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والا اویس مرکزی ملزم تھا،جس کودیگرملزمان کی نشاندہی کے لیے لے جایاجارہا تھا ،اس کوچھڑانے کیلئے ساتھیوں نے فائرنگ کردی ۔ ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال تائون محمد علی بٹ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کے خلاف مقدمات درج تھے، پولیس ان کے مزید ساتھیوں کو گرفتار کرنا چاہتی تھی ،تاہم ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
اسلام آباد وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے، سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔جوائنٹ...
لاہور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 24گھنٹوں میں 23مقدمات درج درج کرلیے گئے۔ڈی...
نئی دہلی طلباء کی ایک انجمن نے گزشتہ روز بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے طلباء نے ہمالیہ کے علاقے میں ایک بہیمانہ...
نئی دہلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے میں ملوث حملہ آوروں اور تمام ذمہ داران کو سزا...
کراچی روس نے افغانستان میں حکمران طالبان کو باقاعدہ اجازت دی ہے کہ وہ ماسکو میں اپنا سفیر تعینات کر سکتے...
کراچی پاکستان کے زیادہ تر معاشی اشاریوں میں بہتری کا رجحان تاہم مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔ وزارت خزانہ کی...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے پہلگام واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے بھارتی...
کراچی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران36کروڑ70لاکھ ڈالر کی کمی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ...