کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی نے ہائیکورٹ ، سیشن کورٹ اور ایف سی و پولیس پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک اہم ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرکے نصب دھماکہ خیز مواد، ایک موٹرسائیکل اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔گرفتار دہشت گرد ڈی آئی جی حامد شکیل ،آر آر جی کے ٹرک اور سرینا ہوٹل پارکنگ میں خود کش حملوں سائنس کالج گیٹ پر جمعیت علمائےنظریاتی کےکارکنوں کو بم سے نشانہ بنانے سمیت دس سے زائد بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے ہیں ۔ان واقعات میں ڈی آئی جی، ڈی ایس پی و 9پولیس اہلکار سمیت 28افراد شہید جبکہ 24پولیس اہلکاروں دو اسسٹنٹ کمشنرز سمیت 161افراد زخمی ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کو اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم نے کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کیلئے تنظیم کے کارندےداخلی راستوں سے کوئٹہ میں داخل ہو رہے ہیں جس پر سی ٹی ڈی کی ٹیم نے داخلی راستوں کی نگرانی شروع کر دی گزشتہ روز دوران چیکنگ ایک موٹرسائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیاگیاجس پرموٹرسائیکل سوار نےفرار ہونے کی کوشش کی تاہم اہلکاروں نے گھیرے میں لے کر گرفتار کرلیا ۔سی ٹی ڈی ٹیم نے موٹرسائیکل کو چیک کیا تو اس میں دھماکہ خیز مواد نصب تھا فوری طور پربم ڈسپوزل ٹیم کو طلب کیاگیا جس نے دھماکہ خیز مواد کوناکارہ بنا دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد نے موٹرسائیکل میں ریمورٹ کنٹرول پانچ کلو دھماکہ خیزمواد دو کلو بال بیرنگ، پریما کارڈ کو ڈیوائس کے ذریعےنصب کیا تھا دہشت گرد سے ایک نائن ایم ایم بھی برآمد ہوئی ذرائع کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں گرفتار دہشت گرد نظام الدین نے انکشاف کیا کہ اس کی تنظیم نے بلوچستان ہائیکورٹ، سیشن کورٹ ،ایف سی اور پولیس پر حملوں کا منصوبہ بنایا تھا اور یہ موٹرسائیکل بھی اسی میں استعمال کرنی تھی گرفتار دہشت گرد نے مزید بتایا کہ مجھ سمیت تنظیم کے آٹھ ماسٹرمائنڈ ہیں 2017سے اب تک کوئٹہ شہر میں تین خود کش حملے، چھ موٹرسائیکل بم دھماکے اور ایک دکان میں بم دھماکہ کیا ہےذرائع نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد نے 9نومبر 2017میں ڈی آئی جی حامد شکیل صابر پر خود کش حملہ کیا تھا جس میں حامد شکیل صابر، اے ایس آئی محمد رمضان اور ڈرائیور جلیل شہید جبکہ تین اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو ئے9تھے۔جنوری 2018میں جی پی او چوک پر آر آر جی کے ٹرک پر خود کش حملےمیں بھی یہی گروہ ملوث تھا خودکش حملے میں چار اہلکاروں سمیت 7افراد شہید اور 10اہلکاروں سمیت 25زخمی ہو ئے تھے۔ جبکہ7جنوری کو میکانگی روڈ عبدالستار روڈ کراس پرایف سی کی گاڑی کو موٹرسائیکل بم سے نشانہ بنایا تھا جس میں دو افراد شہید اور 2اہلکاروں سمیت 18افرادزخمی ہوئے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ21اپریل 2021کو سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں خود کش حملہ کیاگیاتھا جس میں پانچ افراد شہید جبکہ دو اسسٹنٹ کمشنرز سمیت 13افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ یکم جوالائی کو دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کر کے موٹرسائیکل کو بی اے مال ائیرپورٹ روڈ پرکھڑی کی گئی تھی جس میں حساس ادارے کے چھ اہلکار زخمی ہوئے تھے اسی تنظیم نے 8اگست 2021میں حالی روڈ پر آر آر جی کے ٹرک کو موٹرسائیکل بم دھماکے سے نشانہ بنایا تھا جس میں دو اہلکار شہید جبکہ 12اہلکاروں سمیت 22افراد زخمی ہوئے تھے 18اکتوبر2021کو بلوچستان یونیورسٹی چوک پر بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو موٹرسائیکل بم دھماکے سے نشانہ بنایا تھا جس میں ایک اہلکار شہید اور 17افراد زخمی ہو ئےتھےجبکہ 18دسمبر 2021میں شارع اقبال پرموٹر سائیکل بم دھماکہ کیا گیاتھا جس میں ایک شہید اور دو خواتین وتین بچوں سمیت 11افراد زخمی ہو ئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ 30دسمبر 2021کوسائنس کا لج کے میں گیٹ پر بم نصب کیا گیاتھا جس میں جمعیت علمائے نظریاتی کے چار کارکن شہید جبکہ 16کارکن زخمی ہوئے تھے دو مارچ 2022کو فاطمہ جناح روڈ پر چیل شاپ میں بم دھماکہ کر نے کا اعتراف بھی کیا ہے جس میں کرائم برانچ کا ڈی ایس پی اجمل اور دو دکاندار شہید جبکہ 25افراد زخمی ہو ئے تھے ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہے ہیں۔
اسلام آباد وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے، سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔جوائنٹ...
لاہور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 24گھنٹوں میں 23مقدمات درج درج کرلیے گئے۔ڈی...
نئی دہلی طلباء کی ایک انجمن نے گزشتہ روز بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے طلباء نے ہمالیہ کے علاقے میں ایک بہیمانہ...
نئی دہلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے میں ملوث حملہ آوروں اور تمام ذمہ داران کو سزا...
کراچی روس نے افغانستان میں حکمران طالبان کو باقاعدہ اجازت دی ہے کہ وہ ماسکو میں اپنا سفیر تعینات کر سکتے...
کراچی پاکستان کے زیادہ تر معاشی اشاریوں میں بہتری کا رجحان تاہم مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔ وزارت خزانہ کی...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے پہلگام واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے بھارتی...
کراچی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران36کروڑ70لاکھ ڈالر کی کمی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ...