مراکش،توہین مذہب پر مبنی برطانوی فلم پر پابندی

13 جون ، 2022

کراچی (نیوزڈیسک )مراکش نے توہین مذہب پر مبنی برطانوی فلم پر پابندی عائد کر دی ہے،مراکش نے اعلان کیا ہے کہ اس فلم کو مراکش میں نمائش کا لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز مراکشی سینمائوں سے متعلق ادارے "مراکو سینماٹو گرافک سنٹر" کی طرف سے ایک باضابطہ بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پابندی کی زد میں آنے والی توہین آمیز مواد پر مبنی فلم کی ہدایات ایلی کنگ نے دی ہیں۔مراکش کی سینمائوں سے متعلق اتھارٹی کے اس فیصلے سے پہلے مراکشی علما کے سب سے بڑے فورم سپریم علما کونسل نے مذمت کی تھی۔