باجوڑ،پولیس چوکی پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار زخمی

13 جون ، 2022

باجوڑ(جنگ نیوز) باجوڑ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا ،2اہلکار زخمی ہوگئے ۔ڈی پی او باجوڑ کے مطابق باجوڑ میں خار پل کے قریب واقع پولیس چوکی پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے، زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ڈی پی او باجوڑ نے کہا کہ پولیس چوکی پر حملے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے ،گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کردی گئی۔